QuRan 94 الشرح
Ash-Sharh تسکین meccan total:8
- أَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَ
Alam nashrah laka sadraka
(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟ - وَوَضَعۡنَا عَنكَ وِزۡرَكَ
WawadaAAna AAanka wizraka
اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا - ٱلَّذِيٓ أَنقَضَ ظَهۡرَكَ
Allathee anqada thahraka
جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا - وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَ
WarafaAAna laka thikraka
اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا - فَإِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرًا
Fainna maAAa alAAusri yusran
پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے - إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا
Inna maAAa alAAusri yusran
بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے - فَإِذَا فَرَغۡتَ فَٱنصَبۡ
Faitha faraghta fainsab
لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ - وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرۡغَب
Waila rabbika fairghab
اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو