QuRan 90 البلد
Al-Balad شہر meccan total:20
- لَآ أُقۡسِمُ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
La oqsimu bihatha albaladi
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی - وَأَنتَ حِلُّۢ بِهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ
Waanta hillun bihatha albaladi
اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے - وَوَالِدٖ وَمَا وَلَدَ
Wawalidin wama walada
اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی - لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِي كَبَدٍ
Laqad khalaqna alinsana fee kabadin
درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے - أَيَحۡسَبُ أَن لَّن يَقۡدِرَ عَلَيۡهِ أَحَدٞ
Ayahsabu an lan yaqdira AAalayhi ahadun
کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ - يَقُولُ أَهۡلَكۡتُ مَالٗا لُّبَدًا
Yaqoolu ahlaktu malan lubadan
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا - أَيَحۡسَبُ أَن لَّمۡ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
Ayahsabu an lam yarahu ahadun
کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ - أَلَمۡ نَجۡعَل لَّهُۥ عَيۡنَيۡنِ
Alam najAAal lahu AAaynayni
کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں - وَلِسَانٗا وَشَفَتَيۡنِ
Walisanan washafatayni
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ - وَهَدَيۡنَٰهُ ٱلنَّجۡدَيۡنِ
Wahadaynahu alnnajdayni
اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ - فَلَا ٱقۡتَحَمَ ٱلۡعَقَبَةَ
Fala iqtahama alAAaqabata
مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی - وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡعَقَبَةُ
Wama adraka ma alAAaqabatu
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ - فَكُّ رَقَبَةٍ
Fakku raqabatin
کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا - أَوۡ إِطۡعَٰمٞ فِي يَوۡمٖ ذِي مَسۡغَبَةٖ
Aw itAAamun fee yawmin thee masghabatin
یا فاقے کے دن - يَتِيمٗا ذَا مَقۡرَبَةٍ
Yateeman tha maqrabatin
کسی قریبی یتیم - أَوۡ مِسۡكِينٗا ذَا مَتۡرَبَةٖ
Aw miskeenan tha matrabatin
یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا - ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡاْ بِٱلۡمَرۡحَمَةِ
Thumma kana mina allatheena amanoo watawasaw bialssabri watawasaw bialmarhamati
پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی - أُوْلَـٰٓئِكَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَيۡمَنَةِ
Olaika ashabu almaymanati
یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے - وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ بِـَٔايَٰتِنَا هُمۡ أَصۡحَٰبُ ٱلۡمَشۡـَٔمَةِ
Waallatheena kafaroo biayatina hum ashabu almashamati
اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں - عَلَيۡهِمۡ نَارٞ مُّؤۡصَدَةُۢ
AAalayhim narun musadatun
ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی