QuRan 89 الفجر
Al-Fajr فجر meccan total:30
- وَٱلۡفَجۡرِ
Waalfajri
قسم ہے فجر کی - وَلَيَالٍ عَشۡرٖ
Walayalin AAashrin
اور دس راتوں کی - وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ
WaalshshafAAi waalwatri
اور جفت اور طاق کی - وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ
Waallayli itha yasri
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو - هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ
Hal fee thalika qasamun lithee hijrin
کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟ - أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
Alam tara kayfa faAAala rabbuka biAAadin
تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا - إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ
Irama thati alAAimadi
اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ - ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ
Allatee lam yukhlaq mithluha fee albiladi
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ - وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ
Wathamooda allatheena jaboo alssakhra bialwadi
اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟ - وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ
WafirAAawna thee alawtadi
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟ - ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ
Allatheena taghaw fee albiladi
یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی - فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ
Faaktharoo feeha alfasada
اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا - فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ
Fasabba AAalayhim rabbuka sawta AAathabin
آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا - إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ
Inna rabbaka labialmirsadi
حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے - فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ
Faamma alinsanu itha ma ibtalahu rabbuhu faakramahu wanaAAAAamahu fayaqoolu rabbee akramani
مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا - وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ
Waamma itha ma ibtalahu faqadara AAalayhi rizqahu fayaqoolu rabbee ahanani
اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا - كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ
Kalla bal la tukrimoona alyateema
ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے - وَلَا تَحَـٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
Wala tahaddoona AAala taAAami almiskeeni
اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے - وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا
Watakuloona altturatha aklan lamman
اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو - وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا
Watuhibboona almala hubban jamman
اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو - كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا
Kalla itha dukkati alardu dakkan dakkan
ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی - وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا
Wajaa rabbuka waalmalaku saffan saffan
اور تمہارا رب جلوہ فرما ہوگا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے - وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ
Wajeea yawmaithin bijahannama yawmaithin yatathakkaru alinsanu waanna lahu alththikra
اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟ - يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي
Yaqoolu ya laytanee qaddamtu lihayatee
وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا - فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ
Fayawmaithin la yuAAaththibu AAathabahu ahadun
پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں - وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ
Wala yoothiqu wathaqahu ahadun
اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں - يَـٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ
Ya ayyatuha alnnafsu almutmainnatu
(دوسری طرف ارشاد ہوگا) اے نفس مطمئن - ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ
IrjiAAee ila rabbiki radiyatan mardiyyatan
چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے - فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي
Faodkhulee fee AAibadee
شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں - وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي
Waodkhulee jannatee
اور داخل ہو جا میری جنت میں