QuRan 81 التكوير
At-Takwir لپیٹنا meccan total:29
- إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ
Itha alshshamsu kuwwirat
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا - وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ
Waitha alnnujoomu inkadarat
اور جب تارے بکھر جائیں گے - وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ
Waitha aljibalu suyyirat
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے - وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ
Waitha alAAisharu AAuttilat
اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی - وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ
Waitha alwuhooshu hushirat
اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے - وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ
Waitha albiharu sujjirat
اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے - وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ
Waitha alnnufoosu zuwwijat
اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی - وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ
Waitha almawoodatu suilat
اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا - بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ
Biayyi thanbin qutilat
کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟ - وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ
Waitha alssuhufu nushirat
اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے - وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ
Waitha alssamao kushitat
اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا - وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ
Waitha aljaheemu suAAAAirat
اور جب جہنم دہکائی جائے گی - وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ
Waitha aljannatu ozlifat
اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی - عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّآ أَحۡضَرَتۡ
AAalimat nafsun ma ahdarat
اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے - فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ
Fala oqsimu bialkhunnasi
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں - ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ
Aljawari alkunnasi
پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی - وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ
Waallayli itha AAasAAasa
اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی - وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ
Waalssubhi itha tanaffasa
اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا - إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
Innahu laqawlu rasoolin kareemin
یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے - ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٖ
Thee quwwatin AAinda thee alAAarshi makeenin
جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے - مُّطَاعٖ ثَمَّ أَمِينٖ
MutaAAin thamma ameenin
وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے - وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ
Wama sahibukum bimajnoonin
اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے - وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ
Walaqad raahu bialofuqi almubeeni
اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے - وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٖ
Wama huwa AAala alghaybi bidaneenin
اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے - وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنٖ رَّجِيمٖ
Wama huwa biqawli shaytanin rajeemin
اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے - فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ
Faayna tathhaboona
پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟ - إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ
In huwa illa thikrun lilAAalameena
یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے - لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ
Liman shaa minkum an yastaqeema
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو - وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama tashaoona illa an yashaa Allahu rabbu alAAalameena
اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے