QuRan 78 النبإ
An-Naba خبر meccan total:40
- عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
AAamma yatasaaloona
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں؟ - عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ
AAani alnnabai alAAatheemi
کیا اُس بڑی خبر کے بارے میں - ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ
Allathee hum feehi mukhtalifoona
جس کے متعلق یہ مختلف چہ میگوئیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ - كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
Kalla sayaAAlamoona
ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائیگا - ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ
Thumma kalla sayaAAlamoona
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا - أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا
Alam najAAali alarda mihadan
کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ ہم نے زمین کو فرش بنایا - وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا
Waaljibala awtadan
اور پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑ دیا - وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا
Wakhalaqnakum azwajan
اور تمہیں (مَردوں اور عورتوں کے) جوڑوں کی شکل میں پیدا کیا - وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا
WajaAAalna nawmakum subatan
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا - وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا
WajaAAalna allayla libasan
اور رات کو پردہ پوش - وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا
WajaAAalna alnnahara maAAashan
اور دن کو معاش کا وقت بنایا - وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا
Wabanayna fawqakum sabAAan shidadan
اور تمہارے اوپر سات مضبوط آسمان قائم کیے - وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا
WajaAAalna sirajan wahhajan
اور ایک نہایت روشن اور گرم چراغ پیدا کیا - وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا
Waanzalna mina almuAAsirati maan thajjajan
اور بادلوں سے لگاتار بارش برسائی - لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا
Linukhrija bihi habban wanabatan
تاکہ اس کے ذریعہ سے غلہ اور سبزی - وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا
Wajannatin alfafan
اور گھنے باغ اگائیں؟ - إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا
Inna yawma alfasli kana meeqatan
بے شک فیصلے کا دن ایک مقرر وقت ہے - يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا
Yawma yunfakhu fee alssoori fatatoona afwajan
جس روز صور میں پھونک مار دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آؤ گے - وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا
Wafutihati alssamao fakanat abwaban
اور آسمان کھول دیا جائے گا حتیٰ کہ وہ دروازے ہی دروازے بن کر رہ جائے گا - وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا
Wasuyyirati aljibalu fakanat saraban
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے - إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا
Inna jahannama kanat mirsadan
درحقیقت جہنم ایک گھات ہے - لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابٗا
Lilttagheena maaban
سرکشوں کا ٹھکانا - لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا
Labitheena feeha ahqaban
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے - لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا
La yathooqoona feeha bardan wala sharaban
اُس کے اندر کسی ٹھنڈک اور پینے کے قابل کسی چیز کا مزہ وہ نہ چکھیں گے - إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا
Illa hameeman waghassaqan
کچھ ملے گا تو بس گرم پانی اور زخموں کا دھوون - جَزَآءٗ وِفَاقًا
Jazaan wifaqan
(اُن کے کرتوتوں) کا بھرپور بدلہ - إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا
Innahum kanoo la yarjoona hisaban
وہ کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے - وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا
Wakaththaboo biayatina kiththaban
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھٹلا دیا تھا - وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا
Wakulla shayin ahsaynahu kitaban
اور حال یہ تھا کہ ہم نے ہر چیز گن گن کر لکھ رکھی تھی - فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا
Fathooqoo falan nazeedakum illa AAathaban
اب چکھو مزہ، ہم تمہارے لیے عذاب کے سوا کسی چیز میں ہرگز اضافہ نہ کریں گے - إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا
Inna lilmuttaqeena mafazan
یقیناً متقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے - حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا
Hadaiqa waaAAnaban
باغ اور انگور - وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا
WakawaAAiba atraban
اور نوخیر ہم سن لڑکیاں - وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا
Wakasan dihaqan
اور چھلکتے ہوئے جام - لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّـٰبٗا
La yasmaAAoona feeha laghwan wala kiththaban
وہاں کوئی لغو اور جھوٹی بات وہ نہ سنیں گے - جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا
Jazaan min rabbika AAataan hisaban
جزا اور کافی انعام تمہارے رب کی طرف سے - رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا
Rabbi alssamawati waalardi wama baynahuma alrrahmani la yamlikoona minhu khitaban
اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں - يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا
Yawma yaqoomu alrroohu waalmalaikatu saffan la yatakallamoona illa man athina lahu alrrahmanu waqala sawaban
جس روز روح اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہونگے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے - ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
Thalika alyawmu alhaqqu faman shaa ittakhatha ila rabbihi maaban
وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے - إِنَّآ أَنذَرۡنَٰكُمۡ عَذَابٗا قَرِيبٗا يَوۡمَ يَنظُرُ ٱلۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلۡكَافِرُ يَٰلَيۡتَنِي كُنتُ تُرَٰبَۢا
Inna antharnakum AAathaban qareeban yawma yanthuru almaro ma qaddamat yadahu wayaqoolu alkafiru ya laytanee kuntu turaban
ہم نے تم لوگوں کو اُس عذاب سے ڈرا دیا ہے جو قریب آ لگا ہے جس روز آدمی وہ سب کچھ دیکھ لے گا جو اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا ہے، اور کافر پکار اٹھے گا کہ کاش میں خاک ہوتا