QuRan 77 المرسلات
Al-Mursalat بھیجی جانے والی ہوائیں meccan total:50
- وَٱلۡمُرۡسَلَٰتِ عُرۡفٗا
Waalmursalati AAurfan
قسم ہے اُن (ہواؤں) کی جو پے در پے بھیجی جاتی ہیں - فَٱلۡعَٰصِفَٰتِ عَصۡفٗا
FaalAAasifati AAasfan
پھر طوفانی رفتار سے چلتی ہیں - وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشۡرٗا
Waalnnashirati nashran
اور (بادلوں کو) اٹھا کر پھیلاتی ہیں - فَٱلۡفَٰرِقَٰتِ فَرۡقٗا
Faalfariqati farqan
پھر (اُن کو) پھاڑ کر جدا کرتی ہیں - فَٱلۡمُلۡقِيَٰتِ ذِكۡرًا
Faalmulqiyati thikran
پھر (دلوں میں خدا کی) یاد ڈالتی ہیں - عُذۡرًا أَوۡ نُذۡرًا
AAuthran aw nuthran
عذر کے طور پر یا ڈراوے کے طور پر - إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٞ
Innama tooAAadoona lawaqiAAun
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہونے والی ہے - فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتۡ
Faitha alnnujoomu tumisat
پھر جب ستارے ماند پڑ جائیں گے - وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتۡ
Waitha alssamao furijat
اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا - وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ نُسِفَتۡ
Waitha aljibalu nusifat
اور پہاڑ دھنک ڈالے جائیں گے - وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتۡ
Waitha alrrusulu oqqitat
اور رسولوں کی حاضری کا وقت آ پہنچے گا (اس روز وہ چیز واقع ہو جائے گی) - لِأَيِّ يَوۡمٍ أُجِّلَتۡ
Liayyi yawmin ojjilat
کس روز کے لیے یہ کام اٹھا رکھا گیا ہے؟ - لِيَوۡمِ ٱلۡفَصۡلِ
Liyawmi alfasli
فیصلے کے روز کے لیے - وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ
Wama adraka ma yawmu alfasli
اور تمہیں کیا خبر کہ وہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے - أَلَمۡ نُهۡلِكِ ٱلۡأَوَّلِينَ
Alam nuhliki alawwaleena
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟ - ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ ٱلۡأٓخِرِينَ
Thumma nutbiAAuhumu alakhireena
پھر اُنہی کے پیچھے ہم بعد والوں کو چلتا کریں گے - كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ
Kathalika nafAAalu bialmujrimeena
مجرموں کے ساتھ ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے - أَلَمۡ نَخۡلُقكُّم مِّن مَّآءٖ مَّهِينٖ
Alam nakhluqkum min main maheenin
کیا ہم نے ایک حقیر پانی سے تمہیں پیدا نہیں کیا - فَجَعَلۡنَٰهُ فِي قَرَارٖ مَّكِينٍ
FajaAAalnahu fee qararin makeenin
اور ایک مقررہ مدت تک، - إِلَىٰ قَدَرٖ مَّعۡلُومٖ
Ila qadarin maAAloomin
اُسے ایک محفوظ جگہ ٹھیرائے رکھا؟ - فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
Faqadarna faniAAma alqadiroona
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ كِفَاتًا
Alam najAAali alarda kifatan
کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا - أَحۡيَآءٗ وَأَمۡوَٰتٗا
Ahyaan waamwatan
زندوں کے لیے بھی اور مُردوں کے لیے بھی - وَجَعَلۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ شَٰمِخَٰتٖ وَأَسۡقَيۡنَٰكُم مَّآءٗ فُرَاتٗا
WajaAAalna feeha rawasiya shamikhatin waasqaynakum maan furatan
اور اس میں بلند و بالا پہاڑ جمائے، اور تمہیں میٹھا پانی پلایا؟ - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
Intaliqoo ila ma kuntum bihi tukaththiboona
چلو اب اُسی چیز کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے - ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ
Intaliqoo ila thillin thee thalathi shuAAabin
چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے - لَّا ظَلِيلٖ وَلَا يُغۡنِي مِنَ ٱللَّهَبِ
La thaleelin wala yughnee mina allahabi
نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا - إِنَّهَا تَرۡمِي بِشَرَرٖ كَٱلۡقَصۡرِ
Innaha tarmee bishararin kaalqasri
وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی - كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٞ صُفۡرٞ
Kaannahu jimalatun sufrun
(جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - هَٰذَا يَوۡمُ لَا يَنطِقُونَ
Hatha yawmu la yantiqoona
یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے - وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَعۡتَذِرُونَ
Wala yuthanu lahum fayaAAtathiroona
اور نہ اُنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے - هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِۖ جَمَعۡنَٰكُمۡ وَٱلۡأَوَّلِينَ
Hatha yawmu alfasli jamaAAnakum waalawwaleena
یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے - فَإِن كَانَ لَكُمۡ كَيۡدٞ فَكِيدُونِ
Fain kana lakum kaydun fakeedooni
اب اگر کوئی چال تم چل سکتے ہو تو میرے مقابلہ میں چل دیکھو - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس دن جھٹلانے والوں کے لیے - إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ
Inna almuttaqeena fee thilalin waAAuyoonin
متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں - وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُونَ
Wafawakiha mimma yashtahoona
اور جو پھل وہ چاہیں (اُن کے لیے حاضر ہیں) - كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
Kuloo waishraboo haneean bima kuntum taAAmaloona
کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو - إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجۡزِي ٱلۡمُحۡسِنِينَ
Inna kathalika najzee almuhsineena
ہم نیک لوگوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - كُلُواْ وَتَمَتَّعُواْ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجۡرِمُونَ
Kuloo watamattaAAoo qaleelan innakum mujrimoona
کھا لو اور مزے کر لو تھوڑے دن حقیقت میں تم لوگ مجرم ہو - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرۡكَعُواْ لَا يَرۡكَعُونَ
Waitha qeela lahumu irkaAAoo la yarkaAAoona
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے - وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
Waylun yawmaithin lilmukaththibeena
تباہی ہے اُس روز جھٹلانے والوں کے لیے - فَبِأَيِّ حَدِيثِۭ بَعۡدَهُۥ يُؤۡمِنُونَ
Fabiayyi hadeethin baAAdahu yuminoona
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟