QuRan 75 القيامة
Al-Qiyamah قیامۃ meccan total:40
- لَآ أُقۡسِمُ بِيَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ
La oqsimu biyawmi alqiyamati
نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی - وَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلنَّفۡسِ ٱللَّوَّامَةِ
Wala oqsimu bialnnafsi allawwamati
اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی - أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجۡمَعَ عِظَامَهُۥ
Ayahsabu alinsanu allan najmaAAa AAithamahu
کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ - بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّيَ بَنَانَهُۥ
Bala qadireena AAala an nusawwiya bananahu
ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں - بَلۡ يُرِيدُ ٱلۡإِنسَٰنُ لِيَفۡجُرَ أَمَامَهُۥ
Bal yureedu alinsanu liyafjura amamahu
مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے - يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ
Yasalu ayyana yawmu alqiyamati
پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟ - فَإِذَا بَرِقَ ٱلۡبَصَرُ
Faitha bariqa albasaru
پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے - وَخَسَفَ ٱلۡقَمَرُ
Wakhasafa alqamaru
اور چاند بے نور ہو جائیگا - وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ
WajumiAAa alshshamsu waalqamaru
اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے - يَقُولُ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذٍ أَيۡنَ ٱلۡمَفَرُّ
Yaqoolu alinsanu yawmaithin ayna almafarru
اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟ - كَلَّا لَا وَزَرَ
Kalla la wazara
ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی - إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمُسۡتَقَرُّ
Ila rabbika yawmaithin almustaqarru
اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا - يُنَبَّؤُاْ ٱلۡإِنسَٰنُ يَوۡمَئِذِۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
Yunabbao alinsanu yawmaithin bima qaddama waakhkhara
اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا - بَلِ ٱلۡإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦ بَصِيرَةٞ
Bali alinsanu AAala nafsihi baseeratun
بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے - وَلَوۡ أَلۡقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ
Walaw alqa maAAatheerahu
چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے - لَا تُحَرِّكۡ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهِۦٓ
La tuharrik bihi lisanaka litaAAjala bihi
اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو - إِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهُۥ وَقُرۡءَانَهُۥ
Inna AAalayna jamAAahu waquranahu
اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے - فَإِذَا قَرَأۡنَٰهُ فَٱتَّبِعۡ قُرۡءَانَهُۥ
Faitha qaranahu faittabiAA quranahu
لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو - ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهُۥ
Thumma inna AAalayna bayanahu
پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے - كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ
Kalla bal tuhibboona alAAajilata
ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو - وَتَذَرُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
Watatharoona alakhirata
اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو - وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاضِرَةٌ
Wujoohun yawmaithin nadiratun
اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے - إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٞ
Ila rabbiha nathiratun
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے - وَوُجُوهٞ يَوۡمَئِذِۭ بَاسِرَةٞ
Wawujoohun yawmaithin basiratun
اور کچھ چہرے اداس ہوں گے - تَظُنُّ أَن يُفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٞ
Tathunnu an yufAAala biha faqiratun
اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے - كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِيَ
Kalla itha balaghati alttaraqiya
ہرگز نہیں، جب جان حلق تک پہنچ جائے گی - وَقِيلَ مَنۡۜ رَاقٖ
Waqeela man raqin
اور کہا جائے گا کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا - وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلۡفِرَاقُ
Wathanna annahu alfiraqu
اور آدمی سمجھ لے گا کہ یہ دنیا سے جدائی کا وقت ہے - وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
Wailtaffati alssaqu bialssaqi
اور پنڈلی سے پنڈلی جڑ جائے گی - إِلَىٰ رَبِّكَ يَوۡمَئِذٍ ٱلۡمَسَاقُ
Ila rabbika yawmaithin almasaqu
وہ دن ہوگا تیرے رب کی طرف روانگی کا - فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
Fala saddaqa wala salla
مگر اُس نے نہ سچ مانا، اور نہ نماز پڑھی - وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
Walakin kaththaba watawalla
بلکہ جھٹلایا اور پلٹ گیا - ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ
Thumma thahaba ila ahlihi yatamatta
پھر اکڑتا ہوا اپنے گھر والوں کی طرف چل دیا - أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰ
Awla laka faawla
یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے - ثُمَّ أَوۡلَىٰ لَكَ فَأَوۡلَىٰٓ
Thumma awla laka faawla
ہاں یہ روش تیرے ہی لیے سزاوار ہے اور تجھی کو زیب دیتی ہے - أَيَحۡسَبُ ٱلۡإِنسَٰنُ أَن يُتۡرَكَ سُدًى
Ayahsabu alinsanu an yutraka sudan
کیا انسان نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ یونہی مہمل چھوڑ دیا جائے گا؟ - أَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةٗ مِّن مَّنِيّٖ يُمۡنَىٰ
Alam yaku nutfatan min manayyin yumna
کیا وہ ایک حقیر پانی کا نطفہ نہ تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکایا جاتا ہے؟ - ثُمَّ كَانَ عَلَقَةٗ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
Thumma kana AAalaqatan fakhalaqa fasawwa
پھر وہ ایک لوتھڑا بنا، پھر اللہ نے اس کا جسم بنایا اور اس کے اعضا درست کیے - فَجَعَلَ مِنۡهُ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ
FajaAAala minhu alzzawjayni alththakara waalontha
پھر اس سے مرد اور عورت کی دو قسمیں بنائیں - أَلَيۡسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحۡـِۧيَ ٱلۡمَوۡتَىٰ
Alaysa thalika biqadirin AAala an yuhyiya almawta
کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر زندہ کر دے؟