QuRan 74 المدثر
Al-Muddaththir کپڑا اوڑھنے والا meccan total:56
- يَـٰٓأَيُّهَا ٱلۡمُدَّثِّرُ
Ya ayyuha almuddaththiru
اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے - قُمۡ فَأَنذِرۡ
Qum faanthir
اٹھو اور خبردار کرو - وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡ
Warabbaka fakabbir
اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو - وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡ
Wathiyabaka fatahhir
اور اپنے کپڑے پاک رکھو - وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ
Waalrrujza faohjur
اور گندگی سے دور رہو - وَلَا تَمۡنُن تَسۡتَكۡثِرُ
Wala tamnun tastakthiru
اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے - وَلِرَبِّكَ فَٱصۡبِرۡ
Walirabbika faisbir
اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو - فَإِذَا نُقِرَ فِي ٱلنَّاقُورِ
Faitha nuqira fee alnnaqoori
اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی - فَذَٰلِكَ يَوۡمَئِذٖ يَوۡمٌ عَسِيرٌ
Fathalika yawmaithin yawmun AAaseerun
وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا - عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ غَيۡرُ يَسِيرٖ
AAala alkafireena ghayru yaseerin
کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا - ذَرۡنِي وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيدٗا
Tharnee waman khalaqtu waheedan
چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے - وَجَعَلۡتُ لَهُۥ مَالٗا مَّمۡدُودٗا
WajaAAaltu lahu malan mamdoodan
بہت سا مال اُس کو دیا - وَبَنِينَ شُهُودٗا
Wabaneena shuhoodan
اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے - وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمۡهِيدٗا
Wamahhadtu lahu tamheedan
اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی - ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ
Thumma yatmaAAu an azeeda
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں - كَلَّآۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِأٓيَٰتِنَا عَنِيدٗا
Kalla innahu kana liayatina AAaneedan
ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے - سَأُرۡهِقُهُۥ صَعُودًا
Saorhiquhu saAAoodan
میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا - إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
Innahu fakkara waqaddara
اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی - فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
Faqutila kayfa qaddara
تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی - ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَ
Thumma qutila kayfa qaddara
ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی - ثُمَّ نَظَرَ
Thumma nathara
پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا - ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
Thumma AAabasa wabasara
پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا - ثُمَّ أَدۡبَرَ وَٱسۡتَكۡبَرَ
Thumma adbara waistakbara
پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا - فَقَالَ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ يُؤۡثَرُ
Faqala in hatha illa sihrun yutharu
آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے - إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ
In hatha illa qawlu albashari
یہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے - سَأُصۡلِيهِ سَقَرَ
Saosleehi saqara
عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا - وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سَقَرُ
Wama adraka ma saqaru
اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟ - لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ
La tubqee wala tatharu
نہ باقی رکھے نہ چھوڑے - لَوَّاحَةٞ لِّلۡبَشَرِ
Lawwahatun lilbashari
کھال جھلس دینے والی - عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَ
AAalayha tisAAata AAashara
انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں - وَمَا جَعَلۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةٗۖ وَمَا جَعَلۡنَا عِدَّتَهُمۡ إِلَّا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ لِيَسۡتَيۡقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَيَزۡدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ إِيمَٰنٗا وَلَا يَرۡتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ وَٱلۡكَٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلٗاۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَمَا يَعۡلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكۡرَىٰ لِلۡبَشَرِ
Wama jaAAalna ashaba alnnari illa malaikatan wama jaAAalna AAiddatahum illa fitnatan lillatheena kafaroo liyastayqina allatheena ootoo alkitaba wayazdada allatheena amanoo eemanan wala yartaba allatheena ootoo alkitaba waalmuminoona waliyaqoola allatheena fee quloobihim maradun waalkafiroona matha arada Allahu bihatha mathalan kathalika yudillu Allahu man yashao wayahdee man yashao wama yaAAlamu junooda rabbika illa huwa wama hiya illa thikra lilbashari
ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو - كَلَّا وَٱلۡقَمَرِ
Kalla waalqamari
ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی - وَٱلَّيۡلِ إِذۡ أَدۡبَرَ
Waallayli ith adbara
اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے - وَٱلصُّبۡحِ إِذَآ أَسۡفَرَ
Waalssubhi itha asfara
اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے - إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ
Innaha laihda alkubari
یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے - نَذِيرٗا لِّلۡبَشَرِ
Natheeran lilbashari
انسانوں کے لیے ڈراوا - لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَتَقَدَّمَ أَوۡ يَتَأَخَّرَ
Liman shaa minkum an yataqaddama aw yataakhkhara
تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے - كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ رَهِينَةٌ
Kullu nafsin bima kasabat raheenatun
ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے - إِلَّآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡيَمِينِ
Illa ashaba alyameeni
دائیں بازو والوں کے سوا - فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ
Fee jannatin yatasaaloona
جو جنتوں میں ہوں گے وہاں وہ، - عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
AAani almujrimeena
مجرموں سے پوچھیں گے - مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ
Ma salakakum fee saqara
تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟ - قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ
Qaloo lam naku mina almusalleena
وہ کہیں گے "ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے - وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ
Walam naku nutAAimu almiskeena
اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے - وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ
Wakunna nakhoodu maAAa alkhaideena
اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے - وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
Wakunna nukaththibu biyawmi alddeeni
اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے - حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ
Hatta atana alyaqeenu
یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا - فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ
Fama tanfaAAuhum shafaAAatu alshshafiAAeena
اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی - فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ
Fama lahum AAani alttathkirati muAArideena
آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں - كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ
Kaannahum humurun mustanfiratun
گویا یہ جنگلی گدھے ہیں - فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ
Farrat min qaswaratin
جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں - بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ
Bal yureedu kullu imriin minhum an yuta suhufan munashsharatan
بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں - كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ
Kalla bal la yakhafoona alakhirata
ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے - كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ
Kalla innahu tathkiratun
ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے - فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ
Faman shaa thakarahu
اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے - وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ
Wama yathkuroona illa an yashaa Allahu huwa ahlu alttaqwa waahlu almaghfirati
اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے