QuRan 70 المعارج
Al-Ma'arij عروج meccan total:44
- سَأَلَ سَآئِلُۢ بِعَذَابٖ وَاقِعٖ
Saala sailun biAAathabin waqiAAin
مانگنے والے نے عذاب مانگا ہے، (وہ عذاب) جو ضرور واقع ہونے والا ہے - لِّلۡكَٰفِرِينَ لَيۡسَ لَهُۥ دَافِعٞ
Lilkafireena laysa lahu dafiAAun
کافروں کے لیے ہے، کوئی اُسے دفع کرنے والا نہیں - مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ
Mina Allahi thee almaAAariji
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے - تَعۡرُجُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيۡهِ فِي يَوۡمٖ كَانَ مِقۡدَارُهُۥ خَمۡسِينَ أَلۡفَ سَنَةٖ
TaAAruju almalaikatu waalrroohu ilayhi fee yawmin kana miqdaruhu khamseena alfa sanatin
ملائکہ اور روح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے - فَٱصۡبِرۡ صَبۡرٗا جَمِيلًا
Faisbir sabran jameelan
پس اے نبیؐ، صبر کرو، شائستہ صبر - إِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهُۥ بَعِيدٗا
Innahum yarawnahu baAAeedan
یہ لوگ اُسے دور سمجھتے ہیں - وَنَرَىٰهُ قَرِيبٗا
Wanarahu qareeban
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں - يَوۡمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلۡمُهۡلِ
Yawma takoonu alssamao kaalmuhli
(وہ عذاب اُس روز ہوگا) جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا - وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ
Watakoonu aljibalu kaalAAihni
اور پہاڑ رنگ برنگ کے دھنکے ہوئے اون جیسے ہو جائیں گے - وَلَا يَسۡـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمٗا
Wala yasalu hameemun hameeman
اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو نہ پوچھے گا - يُبَصَّرُونَهُمۡۚ يَوَدُّ ٱلۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِي مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِئِذِۭ بِبَنِيهِ
Yubassaroonahum yawaddu almujrimu law yaftadee min AAathabi yawmiithin bibaneehi
حالانکہ وہ ایک دوسرے کو دکھائے جائیں گے مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنی اولاد کو - وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
Wasahibatihi waakheehi
اپنی بیوی کو، اپنے بھائی کو - وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِي تُـٔۡوِيهِ
Wafaseelatihi allatee tuweehi
اپنے قریب ترین خاندان کو جو اسے پناہ دینے والا تھا - وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ يُنجِيهِ
Waman fee alardi jameeAAan thumma yunjeehi
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے - كَلَّآۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
Kalla innaha latha
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپٹ ہوگی - نَزَّاعَةٗ لِّلشَّوَىٰ
NazzaAAatan lilshshawa
جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی - تَدۡعُواْ مَنۡ أَدۡبَرَ وَتَوَلَّىٰ
TadAAoo man adbara watawalla
پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اُس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا اور پیٹھ پھیری - وَجَمَعَ فَأَوۡعَىٰٓ
WajamaAAa faawAAa
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا - ۞إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
Inna alinsana khuliqa halooAAan
انسان تھڑدلا پیدا کیا گیا ہے - إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعٗا
Itha massahu alshsharru jazooAAan
جب اس پر مصیبت آتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے - وَإِذَا مَسَّهُ ٱلۡخَيۡرُ مَنُوعًا
Waitha massahu alkhayru manooAAan
اور جب اسے خوشحالی نصیب ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے - إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ
Illa almusalleena
مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں) جو نماز پڑھنے والے ہیں - ٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ دَآئِمُونَ
Allatheena hum AAala salatihim daimoona
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں - وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ
Waallatheena fee amwalihim haqqun maAAloomun
جن کے مالوں میں، - لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ
Lilssaili waalmahroomi
سائل اور محروم کا ایک حق مقرر ہے - وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
Waallatheena yusaddiqoona biyawmi alddeeni
جو روز جزا کو برحق مانتے ہیں - وَٱلَّذِينَ هُم مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشۡفِقُونَ
Waallatheena hum min AAathabi rabbihim mushfiqoona
جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں - إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَأۡمُونٖ
Inna AAathaba rabbihim ghayru mamoonin
کیونکہ اُن کے رب کا عذاب ایسی چیز نہیں ہے جس سے کوئی بے خوف ہو - وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ
Waallatheena hum lifuroojihim hafithoona
جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں - إِلَّا عَلَىٰٓ أَزۡوَٰجِهِمۡ أَوۡ مَا مَلَكَتۡ أَيۡمَٰنُهُمۡ فَإِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُومِينَ
Illa AAala azwajihim aw ma malakat aymanuhum fainnahum ghayru maloomeena
بجز اپنی بیویوں یا اپنی مملوکہ عورتوں کے جن سے محفوظ نہ رکھنے میں ان پر کوئی ملامت نہیں - فَمَنِ ٱبۡتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡعَادُونَ
Famani ibtagha waraa thalika faolaika humu alAAadoona
البتہ جو اس کے علاوہ کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرنے والے ہیں - وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِأَمَٰنَٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَٰعُونَ
Waallatheena hum liamanatihim waAAahdihim raAAoona
جو اپنی امانتوں کی حفاظت اور اپنے عہد کا پاس کرتے ہیں - وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمۡ قَآئِمُونَ
Waallatheena hum bishahadatihim qaimoona
جو اپنی گواہیوں میں راست بازی پر قائم رہتے ہیں - وَٱلَّذِينَ هُمۡ عَلَىٰ صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُونَ
Waallatheena hum AAala salatihim yuhafithoona
اور جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں - أُوْلَـٰٓئِكَ فِي جَنَّـٰتٖ مُّكۡرَمُونَ
Olaika fee jannatin mukramoona
یہ لوگ عزت کے ساتھ جنت کے باغوں میں رہیں گے - فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ قِبَلَكَ مُهۡطِعِينَ
Famali allatheena kafaroo qibalaka muhtiAAeena
پس اے نبیؐ، کیا بات ہے کہ یہ منکرین دائیں اور بائیں سے، - عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
AAani alyameeni waAAani alshshimali AAizeena
گروہ در گروہ تمہاری طرف دوڑے چلے آ رہے ہیں؟ - أَيَطۡمَعُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٖ
AyatmaAAu kullu imriin minhum an yudkhala jannata naAAeemin
کیا اِن میں سے ہر ایک یہ لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ - كَلَّآۖ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّمَّا يَعۡلَمُونَ
Kalla inna khalaqnahum mimma yaAAlamoona
ہرگز نہیں ہم نے جس چیز سے اِن کو پیدا کیا ہے اُسے یہ خود جانتے ہیں - فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
Fala oqsimu birabbi almashariqi waalmagharibi inna laqadiroona
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی، ہم اِس پر قادر ہیں - عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
AAala an nubaddila khayran minhum wama nahnu bimasbooqeena
کہ اِن کی جگہ اِن سے بہتر لوگ لے آئیں اور کوئی ہم سے بازی لے جانے والا نہیں ہے - فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ
Fatharhum yakhoodoo wayalAAaboo hatta yulaqoo yawmahumu allathee yooAAadoona
لہٰذا اِنہیں اپنی بیہودہ باتوں اور اپنے کھیل میں پڑا رہنے دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن تک پہنچ جائیں جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے - يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ
Yawma yakhrujoona mina alajdathi siraAAan kaannahum ila nusubin yoofidoona
جب یہ اپنی قبروں سے نکل کر اِس طرح دوڑے جا رہے ہوں گے جیسے اپنے بتوں کے استھانوں کی طرف دوڑ رہے ہوں - خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ
KhashiAAatan absaruhum tarhaquhum thillatun thalika alyawmu allathee kanoo yooAAadoona
اِن کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت اِن پر چھا رہی ہوگی وہ دن ہے جس کا اِن سے وعدہ کیا جا رہا ہے