QuRan 69 الحاقة
Al-Haqqah حق ہونے والی meccan total:52
- ٱلۡحَآقَّةُ
Alhaqqatu
ہونی شدنی - مَا ٱلۡحَآقَّةُ
Ma alhaqqatu
کیا ہے وہ ہونی شدنی؟ - وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحَآقَّةُ
Wama adraka ma alhaqqatu
اور تم کیا جانو کہ وہ کیا ہے ہونی شدنی؟ - كَذَّبَتۡ ثَمُودُ وَعَادُۢ بِٱلۡقَارِعَةِ
Kaththabat thamoodu waAAadun bialqariAAati
ثمود اور عاد نے اُس اچانک ٹوٹ پڑنے والی آفت کو جھٹلایا - فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهۡلِكُواْ بِٱلطَّاغِيَةِ
Faamma thamoodu faohlikoo bialttaghiyati
تو ثمود ایک سخت حادثہ میں ہلاک کیے گئے - وَأَمَّا عَادٞ فَأُهۡلِكُواْ بِرِيحٖ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٖ
Waamma AAadun faohlikoo bireehin sarsarin AAatiyatin
اور عاد ایک بڑی شدید طوفانی آندھی سے تباہ کر دیے گئے - سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٖ وَثَمَٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومٗاۖ فَتَرَى ٱلۡقَوۡمَ فِيهَا صَرۡعَىٰ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٖ
Sakhkharaha AAalayhim sabAAa layalin wathamaniyata ayyamin husooman fatara alqawma feeha sarAAa kaannahum aAAjazu nakhlin khawiyatun
اللہ تعالیٰ نے اُس کو مسلسل سات رات اور آٹھ دن اُن پر مسلط رکھا (تم وہاں ہوتے تو) دیکھتے کہ وہ وہاں اِس طرح پچھڑے پڑے ہیں جیسے وہ کھجور کے بوسیدہ تنے ہوں - فَهَلۡ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٖ
Fahal tara lahum min baqiyatin
اب کیا اُن میں سے کوئی تمہیں باقی بچا نظر آتا ہے؟ - وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَن قَبۡلَهُۥ وَٱلۡمُؤۡتَفِكَٰتُ بِٱلۡخَاطِئَةِ
Wajaa firAAawnu waman qablahu waalmutafikatu bialkhatiati
اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تل پٹ ہو جانے والی بستیوں نے کیا - فَعَصَوۡاْ رَسُولَ رَبِّهِمۡ فَأَخَذَهُمۡ أَخۡذَةٗ رَّابِيَةً
FaAAasaw rasoola rabbihim faakhathahum akhthatan rabiyatan
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا - إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلۡمَآءُ حَمَلۡنَٰكُمۡ فِي ٱلۡجَارِيَةِ
Inna lamma tagha almao hamalnakum fee aljariyati
جب پانی کا طوفان حد سے گزر گیا تو ہم نے تم کو کشتی میں سوار کر دیا تھا - لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ
LinajAAalaha lakum tathkiratan wataAAiyaha othunun waAAiyatun
تاکہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنا دیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں - فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ نَفۡخَةٞ وَٰحِدَةٞ
Faitha nufikha fee alssoori nafkhatun wahidatun
پھر جب ایک دفعہ صور میں پھونک مار دی جائے گی - وَحُمِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَٱلۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةٗ وَٰحِدَةٗ
Wahumilati alardu waaljibalu fadukkata dakkatan wahidatan
اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا - فَيَوۡمَئِذٖ وَقَعَتِ ٱلۡوَاقِعَةُ
Fayawmaithin waqaAAati alwaqiAAatu
اُس روز وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا - وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِيَ يَوۡمَئِذٖ وَاهِيَةٞ
Wainshaqqati alssamao fahiya yawmaithin wahiyatun
اُس دن آسمان پھٹے گا اور اس کی بندش ڈھیلی پڑ جائے گی - وَٱلۡمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرۡجَآئِهَاۚ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ ثَمَٰنِيَةٞ
Waalmalaku AAala arjaiha wayahmilu AAarsha rabbika fawqahum yawmaithin thamaniyatun
فرشتے اس کے اطراف و جوانب میں ہوں گے اور آٹھ فرشتے اُس روز تیرے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے - يَوۡمَئِذٖ تُعۡرَضُونَ لَا تَخۡفَىٰ مِنكُمۡ خَافِيَةٞ
Yawmaithin tuAAradoona la takhfa minkum khafiyatun
وہ دن ہوگا جب تم لوگ پیش کیے جاؤ گے، تمہارا کوئی راز بھی چھپا نہ رہ جائے گا - فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقۡرَءُواْ كِتَٰبِيَهۡ
Faamma man ootiya kitabahu biyameenihi fayaqoolu haomu iqraoo kitabiyah
اُس وقت جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "لو دیکھو، پڑھو میرا نامہ اعمال - إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ
Innee thanantu annee mulaqin hisabiyah
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے - فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
Fahuwa fee AAeeshatin radiyatin
پس وہ دل پسند عیش میں ہوگا - فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
Fee jannatin AAaliyatin
عالی مقام جنت میں - قُطُوفُهَا دَانِيَةٞ
Qutoofuha daniyatun
جس کے پھلوں کے گچھے جھکے پڑ رہے ہوں گے - كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ هَنِيٓـَٔۢا بِمَآ أَسۡلَفۡتُمۡ فِي ٱلۡأَيَّامِ ٱلۡخَالِيَةِ
Kuloo waishraboo haneean bima aslaftum fee alayyami alkhaliyati
(ایسے لوگوں سے کہا جائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے اُن اعمال کے بدلے جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں کیے ہیں - وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي لَمۡ أُوتَ كِتَٰبِيَهۡ
Waamma man ootiya kitabahu bishimalihi fayaqoolu ya laytanee lam oota kitabiyah
اور جس کا نامہ اعمال اُس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا "کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا گیا ہوتا - وَلَمۡ أَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ
Walam adri ma hisabiyah
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے - يَٰلَيۡتَهَا كَانَتِ ٱلۡقَاضِيَةَ
Ya laytaha kanati alqadiyatu
کاش میری وہی موت (جو دنیا میں آئی تھی) فیصلہ کن ہوتی - مَآ أَغۡنَىٰ عَنِّي مَالِيَهۡۜ
Ma aghna AAannee maliyah
آج میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا - هَلَكَ عَنِّي سُلۡطَٰنِيَهۡ
Halaka AAannee sultaniyah
میرا سارا اقتدار ختم ہو گیا - خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
Khuthoohu faghulloohu
(حکم ہو گا) پکڑو اِسے اور اِس کی گردن میں طوق ڈال دو - ثُمَّ ٱلۡجَحِيمَ صَلُّوهُ
Thumma aljaheema salloohu
پھر اِسے جہنم میں جھونک دو - ثُمَّ فِي سِلۡسِلَةٖ ذَرۡعُهَا سَبۡعُونَ ذِرَاعٗا فَٱسۡلُكُوهُ
Thumma fee silsilatin tharAAuha sabAAoona thiraAAan faoslukoohu
پھر اِس کو ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو - إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِٱللَّهِ ٱلۡعَظِيمِ
Innahu kana la yuminu biAllahi alAAatheemi
یہ نہ اللہ بزرگ و برتر پر ایمان لاتا تھا - وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
Wala yahuddu AAala taAAami almiskeeni
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا - فَلَيۡسَ لَهُ ٱلۡيَوۡمَ هَٰهُنَا حَمِيمٞ
Falaysa lahu alyawma hahuna hameemun
لہٰذا آج نہ یہاں اِس کا کوئی یار غم خوار ہے - وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنۡ غِسۡلِينٖ
Wala taAAamun illa min ghisleenin
اور نہ زخموں کے دھوون کے سوا اِس کے لیے کوئی کھانا - لَّا يَأۡكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلۡخَٰطِـُٔونَ
La yakuluhu illa alkhatioona
جسے خطا کاروں کے سوا کوئی نہیں کھاتا - فَلَآ أُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُونَ
Fala oqsimu bima tubsiroona
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اُن چیزوں کی بھی جو تم دیکھتے ہو - وَمَا لَا تُبۡصِرُونَ
Wama la tubsiroona
اور اُن کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے - إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
Innahu laqawlu rasoolin kareemin
یہ ایک رسول کریم کا قول ہے - وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٖۚ قَلِيلٗا مَّا تُؤۡمِنُونَ
Wama huwa biqawli shaAAirin qaleelan ma tuminoona
کسی شاعر کا قول نہیں ہے، تم لوگ کم ہی ایمان لاتے ہو - وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٖۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ
Wala biqawli kahinin qaleelan ma tathakkaroona
اور نہ یہ کسی کاہن کا قول ہے، تم لوگ کم ہی غور کرتے ہو - تَنزِيلٞ مِّن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Tanzeelun min rabbi alAAalameena
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل ہوا ہے - وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ ٱلۡأَقَاوِيلِ
Walaw taqawwala AAalayna baAAda alaqaweeli
اور اگر اس (نبی) نے خود گھڑ کر کوئی بات ہماری طرف منسوب کی ہوتی - لَأَخَذۡنَا مِنۡهُ بِٱلۡيَمِينِ
Laakhathna minhu bialyameeni
تو ہم اِس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے - ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ ٱلۡوَتِينَ
Thumma laqataAAna minhu alwateena
اور اِس کی رگ گردن کاٹ ڈالتے - فَمَا مِنكُم مِّنۡ أَحَدٍ عَنۡهُ حَٰجِزِينَ
Fama minkum min ahadin AAanhu hajizeena
پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس کام سے روکنے والا نہ ہوتا - وَإِنَّهُۥ لَتَذۡكِرَةٞ لِّلۡمُتَّقِينَ
Wainnahu latathkiratun lilmuttaqeena
درحقیقت یہ پرہیزگار لوگوں کے لیے ایک نصیحت ہے - وَإِنَّا لَنَعۡلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
Wainna lanaAAlamu anna minkum mukaththibeena
اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے کچھ لوگ جھٹلانے والے ہیں - وَإِنَّهُۥ لَحَسۡرَةٌ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ
Wainnahu lahasratun AAala alkafireena
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے - وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلۡيَقِينِ
Wainnahu lahaqqu alyaqeeni
اور یہ بالکل یقینی حق ہے - فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ
Fasabbih biismi rabbika alAAatheemi
پس اے نبیؐ، اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو