QuRan 55 الرحمن
Ar-Rahman مہربان medinan total:78
- ٱلرَّحۡمَٰنُ
Alrrahmanu
رحمٰن نے - عَلَّمَ ٱلۡقُرۡءَانَ
AAallama alqurana
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے - خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ
Khalaqa alinsana
اُسی نے انسان کو پیدا کیا - عَلَّمَهُ ٱلۡبَيَانَ
AAallamahu albayana
اور اسے بولنا سکھایا - ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٖ
Alshshamsu waalqamaru bihusbanin
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں - وَٱلنَّجۡمُ وَٱلشَّجَرُ يَسۡجُدَانِ
Waalnnajmu waalshshajaru yasjudani
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں - وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلۡمِيزَانَ
Waalssamaa rafaAAaha wawadaAAa almeezana
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی - أَلَّا تَطۡغَوۡاْ فِي ٱلۡمِيزَانِ
Alla tatghaw fee almeezani
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو - وَأَقِيمُواْ ٱلۡوَزۡنَ بِٱلۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُواْ ٱلۡمِيزَانَ
Waaqeemoo alwazna bialqisti wala tukhsiroo almeezana
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو - وَٱلۡأَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡأَنَامِ
Waalarda wadaAAaha lilanami
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا - فِيهَا فَٰكِهَةٞ وَٱلنَّخۡلُ ذَاتُ ٱلۡأَكۡمَامِ
Feeha fakihatun waalnnakhlu thatu alakmami
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں - وَٱلۡحَبُّ ذُو ٱلۡعَصۡفِ وَٱلرَّيۡحَانُ
Waalhabbu thoo alAAasfi waalrrayhani
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِن صَلۡصَٰلٖ كَٱلۡفَخَّارِ
Khalaqa alinsana min salsalin kaalfakhkhari
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا - وَخَلَقَ ٱلۡجَآنَّ مِن مَّارِجٖ مِّن نَّارٖ
Wakhalaqa aljanna min marijin min narin
اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟ - رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقَيۡنِ وَرَبُّ ٱلۡمَغۡرِبَيۡنِ
Rabbu almashriqayni warabbu almaghribayni
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - مَرَجَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيَانِ
Maraja albahrayni yaltaqiyani
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں - بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٞ لَّا يَبۡغِيَانِ
Baynahuma barzakhun la yabghiyani
پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟ - يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا ٱللُّؤۡلُؤُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
Yakhruju minhuma alluluo waalmarjanu
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ - وَلَهُ ٱلۡجَوَارِ ٱلۡمُنشَـَٔاتُ فِي ٱلۡبَحۡرِ كَٱلۡأَعۡلَٰمِ
Walahu aljawari almunshaatu fee albahri kaalaAAlami
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟ - كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٖ
Kullu man AAalayha fanin
ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے - وَيَبۡقَىٰ وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
Wayabqa wajhu rabbika thoo aljalali waalikrami
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ - يَسۡـَٔلُهُۥ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِي شَأۡنٖ
Yasaluhu man fee alssamawati waalardi kulla yawmin huwa fee shanin
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟ - سَنَفۡرُغُ لَكُمۡ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
Sanafrughu lakum ayyuha alththaqalani
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
(پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو - يَٰمَعۡشَرَ ٱلۡجِنِّ وَٱلۡإِنسِ إِنِ ٱسۡتَطَعۡتُمۡ أَن تَنفُذُواْ مِنۡ أَقۡطَارِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ فَٱنفُذُواْۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلۡطَٰنٖ
Ya maAAshara aljinni waalinsi ini istataAAtum an tanfuthoo min aqtari alssamawati waalardi faonfuthoo la tanfuthoona illa bisultanin
اے گروہ جن و انس، گر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو نہیں بھاگ سکتے اِس کے لیے بڑا زور چاہیے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟ - يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ
Yursalu AAalaykuma shuwathun min narin wanuhasun fala tantasirani
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟ - فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةٗ كَٱلدِّهَانِ
Faitha inshaqqati alssamao fakanat wardatan kaalddihani
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟ - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اے جن و انس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُسۡـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٞ وَلَا جَآنّٞ
Fayawmaithin la yusalu AAan thanbihi insun wala jannun
اُس روز کسی انسان اور کسی جن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو - يُعۡرَفُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ بِسِيمَٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِٱلنَّوَٰصِي وَٱلۡأَقۡدَامِ
YuAArafu almujrimoona biseemahum fayukhathu bialnnawasee waalaqdami
مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - هَٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
Hathihi jahannamu allatee yukaththibu biha almujrimoona
(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے - يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ
Yatoofoona baynaha wabayna hameemin anin
اُسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟ - وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
Waliman khafa maqama rabbihi jannatani
اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - ذَوَاتَآ أَفۡنَانٖ
Thawata afnanin
ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِمَا عَيۡنَانِ تَجۡرِيَانِ
Feehima AAaynani tajriyani
دونوں باغوں میں دو چشمے رواں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِمَا مِن كُلِّ فَٰكِهَةٖ زَوۡجَانِ
Feehima min kulli fakihatin zawjani
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشِۭ بَطَآئِنُهَا مِنۡ إِسۡتَبۡرَقٖۚ وَجَنَى ٱلۡجَنَّتَيۡنِ دَانٖ
Muttakieena AAala furushin batainuha min istabraqin wajana aljannatayni danin
جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِنَّ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرۡفِ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
Feehinna qasiratu alttarfi lam yatmithhunna insun qablahum wala jannun
اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - كَأَنَّهُنَّ ٱلۡيَاقُوتُ وَٱلۡمَرۡجَانُ
Kaannahunna alyaqootu waalmarjanu
ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - هَلۡ جَزَآءُ ٱلۡإِحۡسَٰنِ إِلَّا ٱلۡإِحۡسَٰنُ
Hal jazao alihsani illa alihsanu
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
پھر اے جن و انس، اپنے رب کے کن کن اوصاف حمیدہ کا تم انکار کرو گے؟ - وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
Wamin doonihima jannatani
اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - مُدۡهَآمَّتَانِ
Mudhammatani
گھنے سرسبز و شاداب باغ - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِمَا عَيۡنَانِ نَضَّاخَتَانِ
Feehima AAaynani naddakhatani
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِمَا فَٰكِهَةٞ وَنَخۡلٞ وَرُمَّانٞ
Feehima fakihatun wanakhlun warummanun
اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - فِيهِنَّ خَيۡرَٰتٌ حِسَانٞ
Feehinna khayratun hisanun
اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - حُورٞ مَّقۡصُورَٰتٞ فِي ٱلۡخِيَامِ
Hoorun maqsooratun fee alkhiyami
خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ إِنسٞ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنّٞ
Lam yatmithhunna insun qablahum wala jannun
اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ
Muttakieena AAala rafrafin khudrin waAAabqariyyin hisanin
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے - فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
Fabiayyi alai rabbikuma tukaththibani
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟ - تَبَٰرَكَ ٱسۡمُ رَبِّكَ ذِي ٱلۡجَلَٰلِ وَٱلۡإِكۡرَامِ
Tabaraka ismu rabbika thee aljalali waalikrami
بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام