QuRan 44 الدخان
Ad-Dukhan دھواں meccan total:59
- حمٓ
Hameem
ح م - وَٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
Waalkitabi almubeeni
قسم ہے اِس کتاب مبین کی - إِنَّآ أَنزَلۡنَٰهُ فِي لَيۡلَةٖ مُّبَٰرَكَةٍۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ
Inna anzalnahu fee laylatin mubarakatin inna kunna munthireena
کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے - فِيهَا يُفۡرَقُ كُلُّ أَمۡرٍ حَكِيمٍ
Feeha yufraqu kullu amrin hakeemin
یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ - أَمۡرٗا مِّنۡ عِندِنَآۚ إِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ
Amran min AAindina inna kunna mursileena
ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے - رَحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
Rahmatan min rabbika innahu huwa alssameeAAu alAAaleemu
تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے - رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
Rabbi alssamawati waalardi wama baynahuma in kuntum mooqineena
آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو - لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
La ilaha illa huwa yuhyee wayumeetu rabbukum warabbu abaikumu alawwaleena
کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں - بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ يَلۡعَبُونَ
Bal hum fee shakkin yalAAaboona
(مگر فی الواقع اِن لوگوں کو یقین نہیں ہے) بلکہ یہ اپنے شک میں پڑے کھیل رہے ہیں - فَٱرۡتَقِبۡ يَوۡمَ تَأۡتِي ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٖ مُّبِينٖ
Fairtaqib yawma tatee alssamao bidukhanin mubeenin
اچھا انتظار کرو اُس دن کا جب آسمان صریح دھواں لیے ہوئے آئے گا - يَغۡشَى ٱلنَّاسَۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٞ
Yaghsha alnnasa hatha AAathabun aleemun
اور وہ لوگوں پر چھا جائے گا، یہ ہے درد ناک سزا - رَّبَّنَا ٱكۡشِفۡ عَنَّا ٱلۡعَذَابَ إِنَّا مُؤۡمِنُونَ
Rabbana ikshif AAanna alAAathaba inna muminoona
(اب کہتے ہیں کہ) " پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں - أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكۡرَىٰ وَقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُولٞ مُّبِينٞ
Anna lahumu alththikra waqad jaahum rasoolun mubeenun
اِن کی غفلت کہاں دور ہوتی ہے؟ اِن کا حال تو یہ ہے کہ اِن کے پاس رسول مبین آ گیا - ثُمَّ تَوَلَّوۡاْ عَنۡهُ وَقَالُواْ مُعَلَّمٞ مَّجۡنُونٌ
Thumma tawallaw AAanhu waqaloo muAAallamun majnoonun
پھر بھی یہ اُس کی طرف ملتفت نہ ہوئے اور کہا کہ "یہ تو سکھایا پڑھایا باولا ہے - إِنَّا كَاشِفُواْ ٱلۡعَذَابِ قَلِيلًاۚ إِنَّكُمۡ عَآئِدُونَ
Inna kashifoo alAAathabi qaleelan innakum AAaidoona
ہم ذرا عذاب ہٹائے دیتے ہیں، تم لوگ پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے - يَوۡمَ نَبۡطِشُ ٱلۡبَطۡشَةَ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ
Yawma nabtishu albatshata alkubra inna muntaqimoona
جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے - ۞وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَآءَهُمۡ رَسُولٞ كَرِيمٌ
Walaqad fatanna qablahum qawma firAAawna wajaahum rasoolun kareemun
ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا - أَنۡ أَدُّوٓاْ إِلَيَّ عِبَادَ ٱللَّهِۖ إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
An addoo ilayya AAibada Allahi innee lakum rasoolun ameenun
اور اس نے کہا "اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کرو، میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - وَأَن لَّا تَعۡلُواْ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنِّيٓ ءَاتِيكُم بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ
Waan la taAAloo AAala Allahi innee ateekum bisultanin mubeenin
اللہ کے مقابلے میں سرکشی نہ کرو میں تمہارے سامنے (اپنی ماموریت کی) صریح سند پیش کرتا ہوں - وَإِنِّي عُذۡتُ بِرَبِّي وَرَبِّكُمۡ أَن تَرۡجُمُونِ
Wainnee AAuthtu birabbee warabbikum an tarjumooni
اور میں اپنے رب اور تمہارے رب کی پناہ لے چکا ہوں اِس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو - وَإِن لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ لِي فَٱعۡتَزِلُونِ
Wain lam tuminoo lee faiAAtazilooni
اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو - فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ قَوۡمٞ مُّجۡرِمُونَ
FadaAAa rabbahu anna haolai qawmun mujrimoona
آخرکار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں - فَأَسۡرِ بِعِبَادِي لَيۡلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
Faasri biAAibadee laylan innakum muttabaAAoona
(جواب دیا گیا) اچھا تو راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ تم لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا - وَٱتۡرُكِ ٱلۡبَحۡرَ رَهۡوًاۖ إِنَّهُمۡ جُندٞ مُّغۡرَقُونَ
Waotruki albahra rahwan innahum jundun mughraqoona
سمندر کو اُس کے حال پر کھلا چھوڑ دے یہ سارا لشکر غرق ہونے والا ہے - كَمۡ تَرَكُواْ مِن جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
Kam tarakoo min jannatin waAAuyoonin
کتنے ہی باغ اور چشمے - وَزُرُوعٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ
WazurooAAin wamaqamin kareemin
اور کھیت اور شاندار محل تھے جو وہ چھوڑ گئے - وَنَعۡمَةٖ كَانُواْ فِيهَا فَٰكِهِينَ
WanaAAmatin kanoo feeha fakiheena
کتنے ہی عیش کے سر و سامان، جن میں وہ مزے کر رہے تھے اُن کے پیچھے دھرے رہ گئے - كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا قَوۡمًا ءَاخَرِينَ
Kathalika waawrathnaha qawman akhareena
یہ ہوا اُن کا انجام، اور ہم نے دوسروں کو اِن چیزوں کا وارث بنا دیا - فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلۡأَرۡضُ وَمَا كَانُواْ مُنظَرِينَ
Fama bakat AAalayhimu alssamao waalardu wama kanoo munthareena
پھر نہ آسمان اُن پر رویا نہ زمین، اور ذرا سی مہلت بھی ان کو نہ دی گئی - وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ مِنَ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡمُهِينِ
Walaqad najjayna banee israeela mina alAAathabi almuheeni
اِس طرح بنی اسرائیل کو ہم نے سخت ذلت کے عذاب - مِن فِرۡعَوۡنَۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيٗا مِّنَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
Min firAAawna innahu kana AAaliyan mina almusrifeena
فرعون سے نجات دی جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا - وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ
Walaqadi ikhtarnahum AAala AAilmin AAala alAAalameena
اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی - وَءَاتَيۡنَٰهُم مِّنَ ٱلۡأٓيَٰتِ مَا فِيهِ بَلَـٰٓؤٞاْ مُّبِينٌ
Waataynahum mina alayati ma feehi balaon mubeenun
اور اُنہیں ایسی نشانیاں دکھائیں جن میں صریح آزمائش تھی - إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ
Inna haolai layaqooloona
یہ لوگ کہتے ہیں - إِنۡ هِيَ إِلَّا مَوۡتَتُنَا ٱلۡأُولَىٰ وَمَا نَحۡنُ بِمُنشَرِينَ
In hiya illa mawtatuna aloola wama nahnu bimunshareena
ہماری پہلی موت کے سوا اور کچھ نہیں اُس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں - فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ
Fatoo biabaina in kuntum sadiqeena
اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو - أَهُمۡ خَيۡرٌ أَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٖ وَٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡ أَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ مُجۡرِمِينَ
Ahum khayrun am qawmu tubbaAAin waallatheena min qablihim ahlaknahum innahum kanoo mujrimeena
یہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اور اُس سے پہلے کے لوگ؟ ہم نے ان کو اِسی بنا پر تباہ کیا کہ وہ مجرم ہوگئے تھے - وَمَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لَٰعِبِينَ
Wama khalaqna alssamawati waalarda wama baynahuma laAAibeena
یہ آسمان و زمین اور اِن کے درمیان کی چیزیں ہم نے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنا دی ہیں - مَا خَلَقۡنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ
Ma khalaqnahuma illa bialhaqqi walakinna aktharahum la yaAAlamoona
اِن کو ہم نے برحق پیدا کیا ہے، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں - إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ
Inna yawma alfasli meeqatuhum ajmaAAeena
اِن سب کے اٹھائے جانے کے لیے طے شدہ وقت فیصلے کا دن ہے - يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلٗى شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ
Yawma la yughnee mawlan AAan mawlan shayan wala hum yunsaroona
وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب کے کچھ بھی کام نہ آئے گا، اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی - إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Illa man rahima Allahu innahu huwa alAAazeezu alrraheemu
سوائے اِس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے، وہ زبردست اور رحیم ہے - إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ
Inna shajarata alzzaqqoomi
زقوم کا درخت - طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ
TaAAamu alatheemi
گناہ گار کا کھاجا ہوگا - كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ
Kaalmuhli yaghlee fee albutooni
تیل کی تلچھٹ جیسا، پیٹ میں اِس طرح جوش کھائے گا - كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ
Kaghalyi alhameemi
جیسے کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے - خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ
Khuthoohu faiAAtiloohu ila sawai aljaheemi
پکڑو اِسے اور رگیدتے ہوئے لے جاؤ اِس کو جہنم کے بیچوں بیچ - ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ
Thumma subboo fawqa rasihi min AAathabi alhameemi
اور انڈیل دو اِس کے سر پر کھولتے پانی کا عذاب - ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ
Thuq innaka anta alAAazeezu alkareemu
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو - إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ
Inna hatha ma kuntum bihi tamtaroona
یہ وہی چیز ہے جس کے آنے میں تم لوگ شک رکھتے تھے - إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ
Inna almuttaqeena fee maqamin ameenin
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے - فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
Fee jannatin waAAuyoonin
باغوں اور چشموں میں - يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ
Yalbasoona min sundusin waistabraqin mutaqabileena
حریر و دیبا کے لباس پہنے، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے - كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ
Kathalika wazawwajnahum bihoorin AAeenin
یہ ہوگی ان کی شان اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں ان سے بیاہ دیں گے - يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ
YadAAoona feeha bikulli fakihatin amineena
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے - لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ
La yathooqoona feeha almawta illa almawtata aloola wawaqahum AAathaba aljaheemi
وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے، - فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ
Fadlan min rabbika thalika huwa alfawzu alAAatheemu
ان کو جہنم کے عذاب سے بچا دے گا یہی بڑی کامیابی ہے - فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ
Fainnama yassarnahu bilisanika laAAallahum yatathakkaroona
اے نبیؐ، ہم نے اِس کتاب کو تمہاری زبان میں سہل بنا دیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں - فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ
Fairtaqib innahum murtaqiboona
اب تم بھی انتظار کرو، یہ بھی منتظر ہیں