QuRan 26 الشعراء
Ash-Shu'ara شعراٗ meccan total:227
- طسٓمٓ
Taseenmeem
ط س م - تِلۡكَ ءَايَٰتُ ٱلۡكِتَٰبِ ٱلۡمُبِينِ
Tilka ayatu alkitabi almubeeni
یہ کتاب مبین کی آیات ہیں - لَعَلَّكَ بَٰخِعٞ نَّفۡسَكَ أَلَّا يَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ
LaAAallaka bakhiAAun nafsaka alla yakoonoo mumineena
اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے - إِن نَّشَأۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةٗ فَظَلَّتۡ أَعۡنَٰقُهُمۡ لَهَا خَٰضِعِينَ
In nasha nunazzil AAalayhim mina alssamai ayatan fathallat aAAnaquhum laha khadiAAeena
ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں - وَمَا يَأۡتِيهِم مِّن ذِكۡرٖ مِّنَ ٱلرَّحۡمَٰنِ مُحۡدَثٍ إِلَّا كَانُواْ عَنۡهُ مُعۡرِضِينَ
Wama yateehim min thikrin mina alrrahmani muhdathin illa kanoo AAanhu muAArideena
اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں - فَقَدۡ كَذَّبُواْ فَسَيَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَـٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ
Faqad kaththaboo fasayateehim anbao ma kanoo bihi yastahzioona
اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں - أَوَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَمۡ أَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجٖ كَرِيمٍ
Awalam yaraw ila alardi kam anbatna feeha min kulli zawjin kareemin
اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟ - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - وَإِذۡ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئۡتِ ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
Waith nada rabbuka moosa ani iti alqawma alththalimeena
اِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا "ظالم قوم کے پاس جا - قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَۚ أَلَا يَتَّقُونَ
Qawma firAAawna ala yattaqoona
فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟ - قَالَ رَبِّ إِنِّيٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
Qala rabbi innee akhafu an yukaththibooni
اُس نے عرض کیا "اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے - وَيَضِيقُ صَدۡرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرۡسِلۡ إِلَىٰ هَٰرُونَ
Wayadeequ sadree wala yantaliqu lisanee faarsil ila haroona
میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں - وَلَهُمۡ عَلَيَّ ذَنۢبٞ فَأَخَافُ أَن يَقۡتُلُونِ
Walahum AAalayya thanbun faakhafu an yaqtulooni
اور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے - قَالَ كَلَّاۖ فَٱذۡهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسۡتَمِعُونَ
Qala kalla faithhaba biayatina inna maAAakum mustamiAAoona
فرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے - فَأۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Fatiya firAAawna faqoola inna rasoolu rabbi alAAalameena
فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے - أَنۡ أَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
An arsil maAAana banee israeela
کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے - قَالَ أَلَمۡ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدٗا وَلَبِثۡتَ فِينَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِينَ
Qala alam nurabbika feena waleedan walabithta feena min AAumurika sineena
فرعون نے کہا "کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے - وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ ٱلَّتِي فَعَلۡتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
WafaAAalta faAAlataka allatee faAAalta waanta mina alkafireena
اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے - قَالَ فَعَلۡتُهَآ إِذٗا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
Qala faAAaltuha ithan waana mina alddalleena
موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا - فَفَرَرۡتُ مِنكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكۡمٗا وَجَعَلَنِي مِنَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Fafarartu minkum lamma khiftukum fawahaba lee rabbee hukman wajaAAalanee mina almursaleena
پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا - وَتِلۡكَ نِعۡمَةٞ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنۡ عَبَّدتَّ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
Watilka niAAmatun tamunnuha AAalayya an AAabbadta banee israeela
رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا - قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Qala firAAawnu wama rabbu alAAalameena
فرعون نے کہا "اور یہ رب العالمین کیا ہوتا ہے؟ - قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
Qala rabbu alssamawati waalardi wama baynahuma in kuntum mooqineena
موسیٰؑ نے جواب دیا "آسمان اور زمین کا رب، اور اُن سب چیزوں کا رب جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو - قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهُۥٓ أَلَا تَسۡتَمِعُونَ
Qala liman hawlahu ala tastamiAAoona
فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟ - قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَ
Qala rabbukum warabbu abaikumu alawwaleena
موسیٰؑ نے کہا "تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباء و اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں - قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِيٓ أُرۡسِلَ إِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُونٞ
Qala inna rasoolakumu allathee orsila ilaykum lamajnoonun
فرعون نے (حاضرین سے) کہا "تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں - قَالَ رَبُّ ٱلۡمَشۡرِقِ وَٱلۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُمۡ تَعۡقِلُونَ
Qala rabbu almashriqi waalmaghribi wama baynahuma in kuntum taAAqiloona
موسیٰؑ نے کہا "مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں - قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذۡتَ إِلَٰهًا غَيۡرِي لَأَجۡعَلَنَّكَ مِنَ ٱلۡمَسۡجُونِينَ
Qala laini ittakhathta ilahan ghayree laajAAalannaka mina almasjooneena
فرعون نے کہا "اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں - قَالَ أَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَيۡءٖ مُّبِينٖ
Qala awalaw jituka bishayin mubeenin
موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟ - قَالَ فَأۡتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
Qala fati bihi in kunta mina alssadiqeena
فرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے - فَأَلۡقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعۡبَانٞ مُّبِينٞ
Faalqa AAasahu faitha hiya thuAAbanun mubeenun
(اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا - وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِيَ بَيۡضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
WanazaAAa yadahu faitha hiya baydao lilnnathireena
پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا - قَالَ لِلۡمَلَإِ حَوۡلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٞ
Qala lilmalai hawlahu inna hatha lasahirun AAaleemun
فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے - يُرِيدُ أَن يُخۡرِجَكُم مِّنۡ أَرۡضِكُم بِسِحۡرِهِۦ فَمَاذَا تَأۡمُرُونَ
Yureedu an yukhrijakum min ardikum bisihrihi famatha tamuroona
چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟ - قَالُوٓاْ أَرۡجِهۡ وَأَخَاهُ وَٱبۡعَثۡ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
Qaloo arjih waakhahu waibAAath fee almadaini hashireena
انہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے - يَأۡتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٖ
Yatooka bikulli sahharin AAaleemin
کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں - فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
FajumiAAa alssaharatu limeeqati yawmin maAAloomin
چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے - وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلۡ أَنتُم مُّجۡتَمِعُونَ
Waqeela lilnnasi hal antum mujtamiAAoona
اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟ - لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُواْ هُمُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
LaAAallana nattabiAAu alssaharata in kanoo humu alghalibeena
شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے - فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُواْ لِفِرۡعَوۡنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجۡرًا إِن كُنَّا نَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبِينَ
Falamma jaa alssaharatu qaloo lifirAAawna ainna lana laajran in kunna nahnu alghalibeena
جب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا "ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟ - قَالَ نَعَمۡ وَإِنَّكُمۡ إِذٗا لَّمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ
Qala naAAam wainnakum ithan lamina almuqarrabeena
اس نے کہا "ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے - قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلۡقُواْ مَآ أَنتُم مُّلۡقُونَ
Qala lahum moosa alqoo ma antum mulqoona
موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے - فَأَلۡقَوۡاْ حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُواْ بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ إِنَّا لَنَحۡنُ ٱلۡغَٰلِبُونَ
Faalqaw hibalahum waAAisiyyahum waqaloo biAAizzati firAAawna inna lanahnu alghaliboona
انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے "فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے - فَأَلۡقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلۡقَفُ مَا يَأۡفِكُونَ
Faalqa moosa AAasahu faitha hiya talqafu ma yafikoona
پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا - فَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ
Faolqiya alssaharatu sajideena
اس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے - قَالُوٓاْ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Qaloo amanna birabbi alAAalameena
اور بول اٹھے کہ "مان گئے ہم رب العالمین کو - رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
Rabbi moosa waharoona
موسیٰؑ اور ہارونؑ کے رب کو - قَالَ ءَامَنتُمۡ لَهُۥ قَبۡلَ أَنۡ ءَاذَنَ لَكُمۡۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِي عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحۡرَ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُونَۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَرۡجُلَكُم مِّنۡ خِلَٰفٖ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمۡ أَجۡمَعِينَ
Qala amantum lahu qabla an athana lakum innahu lakabeerukumu allathee AAallamakumu alssihra falasawfa taAAlamoona laoqattiAAanna aydiyakum waarjulakum min khilafin walaosallibannakum ajmaAAeena
فرعون نے کہا "تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں میں کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا - قَالُواْ لَا ضَيۡرَۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
Qaloo la dayra inna ila rabbina munqaliboona
انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے - إِنَّا نَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
Inna natmaAAu an yaghfira lana rabbuna khatayana an kunna awwala almumineena
اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں - ۞وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنۡ أَسۡرِ بِعِبَادِيٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
Waawhayna ila moosa an asri biAAibadee innakum muttabaAAoona
ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ "راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا - فَأَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِي ٱلۡمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ
Faarsala firAAawnu fee almadaini hashireena
اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے - إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرۡذِمَةٞ قَلِيلُونَ
Inna haolai lashirthimatun qaleeloona
(اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں - وَإِنَّهُمۡ لَنَا لَغَآئِظُونَ
Wainnahum lana laghaithoona
اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے - وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ
Wainna lajameeAAun hathiroona
اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنا رہنا ہے - فَأَخۡرَجۡنَٰهُم مِّن جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
Faakhrajnahum min jannatin waAAuyoonin
اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں - وَكُنُوزٖ وَمَقَامٖ كَرِيمٖ
Wakunoozin wamaqamin kareemin
اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے - كَذَٰلِكَۖ وَأَوۡرَثۡنَٰهَا بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
Kathalika waawrathnaha banee israeela
یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا - فَأَتۡبَعُوهُم مُّشۡرِقِينَ
FaatbaAAoohum mushriqeena
صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے - فَلَمَّا تَرَـٰٓءَا ٱلۡجَمۡعَانِ قَالَ أَصۡحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدۡرَكُونَ
Falamma taraa aljamAAani qala ashabu moosa inna lamudrakoona
جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے - قَالَ كَلَّآۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهۡدِينِ
Qala kalla inna maAAiya rabbee sayahdeeni
موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا - فَأَوۡحَيۡنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡبَحۡرَۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٖ كَٱلطَّوۡدِ ٱلۡعَظِيمِ
Faawhayna ila moosa ani idrib biAAasaka albahra fainfalaqa fakana kullu firqin kaalttawdi alAAatheemi
ہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ "مار اپنا عصا سمندر پر" یکایک سمندر پھَٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا - وَأَزۡلَفۡنَا ثَمَّ ٱلۡأٓخَرِينَ
Waazlafna thamma alakhareena
اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے - وَأَنجَيۡنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
Waanjayna moosa waman maAAahu ajmaAAeena
موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا - ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
Thumma aghraqna alakhareena
اور دوسروں کو غرق کر دیا - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
اس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - وَٱتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَأَ إِبۡرَٰهِيمَ
Waotlu AAalayhim nabaa ibraheema
اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ - إِذۡ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوۡمِهِۦ مَا تَعۡبُدُونَ
Ith qala liabeehi waqawmihi ma taAAbudoona
جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ "یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟ - قَالُواْ نَعۡبُدُ أَصۡنَامٗا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ
Qaloo naAAbudu asnaman fanathallu laha AAakifeena
انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں - قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُونَكُمۡ إِذۡ تَدۡعُونَ
Qala hal yasmaAAoonakum ith tadAAoona
اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟ - أَوۡ يَنفَعُونَكُمۡ أَوۡ يَضُرُّونَ
Aw yanfaAAoonakum aw yadurroona
یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟ - قَالُواْ بَلۡ وَجَدۡنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفۡعَلُونَ
Qaloo bal wajadna abaana kathalika yafAAaloona
انہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے - قَالَ أَفَرَءَيۡتُم مَّا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
Qala afaraaytum ma kuntum taAAbudoona
اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم - أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلۡأَقۡدَمُونَ
Antum waabaokumu alaqdamoona
اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟ - فَإِنَّهُمۡ عَدُوّٞ لِّيٓ إِلَّا رَبَّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Fainnahum AAaduwwun lee illa rabba alAAalameena
میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے - ٱلَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهۡدِينِ
Allathee khalaqanee fahuwa yahdeeni
جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے - وَٱلَّذِي هُوَ يُطۡعِمُنِي وَيَسۡقِينِ
Waallathee huwa yutAAimunee wayasqeeni
جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے - وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ
Waitha maridtu fahuwa yashfeeni
اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے - وَٱلَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحۡيِينِ
Waallathee yumeetunee thumma yuhyeeni
جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا - وَٱلَّذِيٓ أَطۡمَعُ أَن يَغۡفِرَ لِي خَطِيٓـَٔتِي يَوۡمَ ٱلدِّينِ
Waallathee atmaAAu an yaghfira lee khateeatee yawma alddeeni
اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا - رَبِّ هَبۡ لِي حُكۡمٗا وَأَلۡحِقۡنِي بِٱلصَّـٰلِحِينَ
Rabbi hab lee hukman waalhiqnee bialssaliheena
(اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا - وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقٖ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
WaijAAal lee lisana sidqin fee alakhireena
اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر - وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
WaijAAalnee min warathati jannati alnnaAAeemi
اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما - وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
Waighfir liabee innahu kana mina alddalleena
اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے - وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ
Wala tukhzinee yawma yubAAathoona
اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے - يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَ
Yawma la yanfaAAu malun wala banoona
جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد - إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٖ سَلِيمٖ
Illa man ata Allaha biqalbin saleemin
بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو - وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ
Waozlifati aljannatu lilmuttaqeena
(اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی - وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ
Waburrizati aljaheemu lilghaweena
اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی - وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
Waqeela lahum ayna ma kuntum taAAbudoona
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟ - مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ
Min dooni Allahi hal yansuroonakum aw yantasiroona
کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟ - فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ
Fakubkiboo feeha hum waalghawoona
پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ - وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ
Wajunoodu ibleesa ajmaAAoona
اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے - قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ
Qaloo wahum feeha yakhtasimoona
وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے - تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ
TaAllahi in kunna lafee dalalin mubeenin
کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے - إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Ith nusawweekum birabbi alAAalameena
جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے - وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
Wama adallana illa almujrimoona
اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا - فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ
Fama lana min shafiAAeena
اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے - وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ
Wala sadeeqin hameemin
اور نہ کوئی جگری دوست - فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
Falaw anna lana karratan fanakoona mina almumineena
کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Kaththabat qawmu noohin almursaleena
قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا - إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
Ith qala lahum akhoohum noohun ala tattaqoona
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟ - إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
Innee lakum rasoolun ameenun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama asalukum AAalayhi min ajrin in ajriya illa AAala rabbi alAAalameena
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو - ۞قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ
Qaloo anuminu laka waittabaAAaka alarthaloona
انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟ - قَالَ وَمَا عِلۡمِي بِمَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ
Qala wama AAilmee bima kanoo yaAAmaloona
نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں - إِنۡ حِسَابُهُمۡ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّيۖ لَوۡ تَشۡعُرُونَ
In hisabuhum illa AAala rabbee law tashAAuroona
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو - وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
Wama ana bitaridi almumineena
میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں - إِنۡ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٞ مُّبِينٞ
In ana illa natheerun mubeenun
میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں - قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمَرۡجُومِينَ
Qaloo lain lam tantahi ya noohu latakoonanna mina almarjoomeena
انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا - قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوۡمِي كَذَّبُونِ
Qala rabbi inna qawmee kaththabooni
نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا - فَٱفۡتَحۡ بَيۡنِي وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحٗا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
Faiftah baynee wabaynahum fathan wanajjinee waman maAAiya mina almumineena
اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے - فَأَنجَيۡنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِي ٱلۡفُلۡكِ ٱلۡمَشۡحُونِ
Faanjaynahu waman maAAahu fee alfulki almashhooni
آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا - ثُمَّ أَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ ٱلۡبَاقِينَ
Thumma aghraqna baAAdu albaqeena
اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - كَذَّبَتۡ عَادٌ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Kaththabat AAadun almursaleena
عاد نے رسولوں کو جھٹلایا - إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
Ith qala lahum akhoohum hoodun ala tattaqoona
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ - إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
Innee lakum rasoolun ameenun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama asalukum AAalayhi min ajrin in ajriya illa AAala rabbi alAAalameena
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے - أَتَبۡنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةٗ تَعۡبَثُونَ
Atabnoona bikulli reeAAin ayatan taAAbathoona
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو - وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُونَ
Watattakhithoona masaniAAa laAAallakum takhludoona
اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے - وَإِذَا بَطَشۡتُم بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِينَ
Waitha batashtum batashtum jabbareena
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِيٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعۡلَمُونَ
Waittaqoo allathee amaddakum bima taAAlamoona
ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو - أَمَدَّكُم بِأَنۡعَٰمٖ وَبَنِينَ
Amaddakum bianAAamin wabaneena
تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں - وَجَنَّـٰتٖ وَعُيُونٍ
Wajannatin waAAuyoonin
باغ دیے اور چشمے دیے - إِنِّيٓ أَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ
Innee akhafu AAalaykum AAathaba yawmin AAatheemin
مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے - قَالُواْ سَوَآءٌ عَلَيۡنَآ أَوَعَظۡتَ أَمۡ لَمۡ تَكُن مِّنَ ٱلۡوَٰعِظِينَ
Qaloo sawaon AAalayna awaAAathta am lam takun mina alwaAAitheena
انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے - إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلۡأَوَّلِينَ
In hatha illa khuluqu alawwaleena
یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں - وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
Wama nahnu bimuAAaththabeena
اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں - فَكَذَّبُوهُ فَأَهۡلَكۡنَٰهُمۡۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Fakaththaboohu faahlaknahum inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - كَذَّبَتۡ ثَمُودُ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Kaththabat thamoodu almursaleena
ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا - إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
Ith qala lahum akhoohum salihun ala tattaqoona
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ - إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
Innee lakum rasoolun ameenun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama asalukum AAalayhi min ajrin in ajriya illa AAala rabbi alAAalameena
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے - أَتُتۡرَكُونَ فِي مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ
Atutrakoona fee ma hahuna amineena
کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟ - فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ
Fee jannatin waAAuyoonin
اِن باغوں اور چشموں میں؟ - وَزُرُوعٖ وَنَخۡلٖ طَلۡعُهَا هَضِيمٞ
WazurooAAin wanakhlin talAAuha hadeemun
اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟ - وَتَنۡحِتُونَ مِنَ ٱلۡجِبَالِ بُيُوتٗا فَٰرِهِينَ
Watanhitoona mina aljibali buyootan fariheena
تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَلَا تُطِيعُوٓاْ أَمۡرَ ٱلۡمُسۡرِفِينَ
Wala tuteeAAoo amra almusrifeena
اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو - ٱلَّذِينَ يُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُونَ
Allatheena yufsidoona fee alardi wala yuslihoona
جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے - قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
Qaloo innama anta mina almusahhareena
انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے - مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا فَأۡتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
Ma anta illa basharun mithluna fati biayatin in kunta mina alssadiqeena
تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے - قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٞ لَّهَا شِرۡبٞ وَلَكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٖ مَّعۡلُومٖ
Qala hathihi naqatun laha shirbun walakum shirbu yawmin maAAloomin
صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا - وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٖ فَيَأۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيمٖ
Wala tamassooha bisooin fayakhuthakum AAathabu yawmin AAatheemin
اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا - فَعَقَرُوهَا فَأَصۡبَحُواْ نَٰدِمِينَ
FaAAaqarooha faasbahoo nadimeena
مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے - فَأَخَذَهُمُ ٱلۡعَذَابُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Faakhathahumu alAAathabu inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Kaththabat qawmu lootin almursaleena
لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا - إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
Ith qala lahum akhoohum lootun ala tattaqoona
یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ - إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
Innee lakum rasoolun ameenun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama asalukum AAalayhi min ajrin in ajriya illa AAala rabbi alAAalameena
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے - أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Atatoona alththukrana mina alAAalameena
کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو - وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ
Watatharoona ma khalaqa lakum rabbukum min azwajikum bal antum qawmun AAadoona
اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو - قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ
Qaloo lain lam tantahi ya lootu latakoonanna mina almukhrajeena
انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا - قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ
Qala innee liAAamalikum mina alqaleena
اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں - رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ
Rabbi najjinee waahlee mimma yaAAmaloona
اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے - فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
Fanajjaynahu waahlahu ajmaAAeena
آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا - إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
Illa AAajoozan fee alghabireena
بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی - ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
Thumma dammarna alakhareena
پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا - وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ
Waamtarna AAalayhim mataran fasaa mataru almunthareena
اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
Kaththaba ashabu alaykati almursaleena
اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا - إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
Ith qala lahum shuAAaybun ala tattaqoona
یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟ - إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
Innee lakum rasoolun ameenun
میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں - فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
Faittaqoo Allaha waateeAAooni
لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wama asalukum AAalayhi min ajrin in ajriya illa AAala rabbi alAAalameena
میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے - ۞أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ
Awfoo alkayla wala takoonoo mina almukhsireena
پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو - وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ
Wazinoo bialqistasi almustaqeemi
صحیح ترازو سے تولو - وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
Wala tabkhasoo alnnasa ashyaahum wala taAAthaw fee alardi mufsideena
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو - وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ
Waittaqoo allathee khalaqakum waaljibillata alawwaleena
اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے - قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
Qaloo innama anta mina almusahhareena
انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے - وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
Wama anta illa basharun mithluna wain nathunnuka lamina alkathibeena
اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں - فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
Faasqit AAalayna kisafan mina alssamai in kunta mina alssadiqeena
اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے - قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ
Qala rabbee aAAlamu bima taAAmaloona
شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو - فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ
Fakaththaboohu faakhathahum AAathabu yawmi alththullati innahu kana AAathaba yawmin AAatheemin
انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا - إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
Inna fee thalika laayatan wama kana aktharuhum mumineena
یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں - وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
Wainna rabbaka lahuwa alAAazeezu alrraheemu
اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی - وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Wainnahu latanzeelu rabbi alAAalameena
یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے - نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ
Nazala bihi alrroohu alameenu
اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے - عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ
AAala qalbika litakoona mina almunthireena
تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں - بِلِسَانٍ عَرَبِيّٖ مُّبِينٖ
Bilisanin AAarabiyyin mubeenin
صاف صاف عربی زبان میں - وَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ
Wainnahu lafee zuburi alawwaleena
اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے - أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُاْ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ
Awalam yakun lahum ayatan an yaAAlamahu AAulamao banee israeela
کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟ - وَلَوۡ نَزَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ
Walaw nazzalnahu AAala baAAdi alaAAjameena
(لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے - فَقَرَأَهُۥ عَلَيۡهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ
Faqaraahu AAalayhim ma kanoo bihi mumineena
اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے - كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
Kathalika salaknahu fee quloobi almujrimeena
اِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے - لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ
La yuminoona bihi hatta yarawoo alAAathaba alaleema
وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں - فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
Fayatiyahum baghtatan wahum la yashAAuroona
پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے - فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ
Fayaqooloo hal nahnu muntharoona
اُس وقت وہ کہتے ہیں "کہ “کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟ - أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
AfabiAAathabina yastaAAjiloona
تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟ - أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ
Afaraayta in mattaAAnahum sineena
تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں - ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ
Thumma jaahum ma kanoo yooAAadoona
اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے - مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ
Ma aghna AAanhum ma kanoo yumattaAAoona
تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟ - وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
Wama ahlakna min qaryatin illa laha munthiroona
(دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے - ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
Thikra wama kunna thalimeena
اور ہم ظالم نہ تھے - وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ
Wama tanazzalat bihi alshshayateenu
اِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں - وَمَا يَنۢبَغِي لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ
Wama yanbaghee lahum wama yastateeAAoona
نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں - إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ
Innahum AAani alssamAAi lamaAAzooloona
وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں - فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ
Fala tadAAu maAAa Allahi ilahan akhara fatakoona mina almuAAaththabeena
پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے - وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ
Waanthir AAasheerataka alaqrabeena
اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ - وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
Waikhfid janahaka limani ittabaAAaka mina almumineena
اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ - فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ
Fain AAasawka faqul innee bareeon mimma taAAmaloona
لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں - وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
Watawakkal AAala alAAazeezi alrraheemi
اور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو - ٱلَّذِي يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
Allathee yaraka heena taqoomu
جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو - وَتَقَلُّبَكَ فِي ٱلسَّـٰجِدِينَ
Wataqallubaka fee alssajideena
اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے - إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ
Innahu huwa alssameeAAu alAAaleemu
وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے - هَلۡ أُنَبِّئُكُمۡ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ
Hal onabbiokum AAala man tanazzalu alshshayateenu
لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟ - تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٖ
Tanazzalu AAala kulli affakin atheemin
وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں - يُلۡقُونَ ٱلسَّمۡعَ وَأَكۡثَرُهُمۡ كَٰذِبُونَ
Yulqoona alssamAAa waaktharuhum kathiboona
سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں - وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلۡغَاوُۥنَ
WaalshshuAAarao yattabiAAuhumu alghawoona
رہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں - أَلَمۡ تَرَ أَنَّهُمۡ فِي كُلِّ وَادٖ يَهِيمُونَ
Alam tara annahum fee kulli wadin yaheemoona
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں - وَأَنَّهُمۡ يَقُولُونَ مَا لَا يَفۡعَلُونَ
Waannahum yaqooloona ma la yafAAaloona
اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں - إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّـٰلِحَٰتِ وَذَكَرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا وَٱنتَصَرُواْ مِنۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُواْۗ وَسَيَعۡلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓاْ أَيَّ مُنقَلَبٖ يَنقَلِبُونَ
Illa allatheena amanoo waAAamiloo alssalihati wathakaroo Allaha katheeran waintasaroo min baAAdi ma thulimoo wasayaAAlamu allatheena thalamoo ayya munqalabin yanqaliboona
بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں